سابق سینئر سول جج تیمرگرہ پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو گرفتار گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی لوئر دیر کے مطابق خاتون کو سابق سول جج کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق خاتون نے 25 نومبر کو سابق سول جج جمشید کنڈی پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں سابق سول جج پر الزام ثابت نہ ہونے پر انہیں رہا کردیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق جمشید کنڈی کو ہائیکورٹ نے معطل کر کے او ایس ڈی بنادیا ہے۔
Comments are closed.