پنجاب اسمبلی میں سرکاری افسران کو بڑی بڑی رہائشگاہیں دینے کے معاملے کی گونج سنی گئی۔
اجلاس کے دوران لیگی رکن میاں طاہر نے کہا کہ سرکاری افسران 12 ایکڑ کی رہائشگاہوں میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری افسران کو بڑی رہائشگاہوں کی بجائے ایک کنال کی کوٹھیاں بنا کر دے۔
ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ بڑی رہائشگاہوں کو پبلک پارکس بنا کر عوام کے لیے مختص کیا جائے۔
اس پر ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ آپ اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے ترمیم کرلیں۔
اس پر پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ میاں طاہر کی تجویز اچھی ہے، حکومت اس معاملےکو دیکھے گی۔
دوسری طرف ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ایوان میں وزراء کی غیر حاضری پر برہم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ وزراء اسمبلی بزنس کو سنجیدہ ہی نہیں لیتے، جس پر وزیر قانون راجا بشارت نے ڈپٹی اسپیکر کے تحفظات کی تائید کی۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو حاضری کا پابند کرتا ہوں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔
اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے کل تمام وزراء کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی رولنگ دے دی۔
Comments are closed.