سندھ میں تعینات وفاقی حکومت کے افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلوں پر سندھ حکومت نے 8 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔
سندھ میں تعینات وفاقی حکومت کے افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلوں کے معاملے پر محکمہ سروسز نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ چارج چھوڑنے والے افسران کے لاسٹ پے سرٹیفیکیٹ جاری نہ کیے جائیں۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افسران کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائے، افسران نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر عمل کے بجائے عہدوں کا چارج چھوڑا، تبادلہ کئے گئے افسران کا یہ عمل تادیبی کارروائی کے زمرے میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ تبادلہ کئے گئے افسران میں پولیس گروپ کے ڈی آئی جی نعمان صدیقی، جاوید اکبر ریاض اور نعیم شیخ شامل ہیں، ڈی آئی جیز میں عبداللّٰہ شیخ، ثاقب اسمٰعیل میمن اور عمر شاہد اور پی ایس اے گروپ کے کاظم جتوئی اور زاہد عباسی بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.