پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت قلندرز کے فاسٹ بولرز یارکشائر کاؤنٹی کے اوورسیز پلیئر ہوں گے۔
یارکشائر نے بھی شراکت داری معاہدے کا اعلان کر دیا، دونوں کے درمیان انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگا، یارکشائر کاؤنٹی کے نوجوان کھلاڑی اسکالرشپ کے تحت لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر استعمال کریں گے اور لاہور قلندرز کے کرکٹرز بھی یارکشائر میں ٹریننگ کر سکیں گے، جبکہ لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان دوستانہ میچ 16 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
عبوری مینجنگ ڈائریکٹر یارکشائر کرکٹ ڈیرن گف کا کہنا ہے کہ باصلاحیت فاسٹ بولرحارث رؤف کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہورہی ہے، اس معاہدے سے ایک دوسرے تک رسائی کا موقع ملے گا۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے دونوں کلبز کی کامیابی پر مثبت اثر پڑے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھے گی۔
Comments are closed.