لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) جمیل احمد کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے سیکریٹری لاہور ہائی کورٹ بار خواجہ محسن عباس کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بطور ڈی جی نیب جمیل احمد کی تعیناتی پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 25 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب کی تقرری میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، تقرری کے وقت قانون کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی جی نیب جمیل احمد کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔
Comments are closed.