پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 160 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہو کر 44 ہزار 177 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 594 اور کم ترین 44 ہزار 118 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 22 کروڑ شیئرز کے سودے 8 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 562 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.