زیر سمندر سی می وی 4 کیبل کٹ گئی، جس کے باعث پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہوگئی۔
ٹیلی کام ذرائع کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں 1 ٹیرا بائٹ کی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے انٹرنیٹ اسپیڈ رش کے اوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔
Comments are closed.