بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا سالانہ ورلڈ اکنامک فورم منسوخ

کورونا کی صورتحال کے باعث سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقد ہونے والا سالانہ ورلڈ اکنامک فورم منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ فورم 17 سے 21 جنوری تک ’ان پرسن‘ منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس اور اس کے نئے ویرئنٹ کے باعث اب یہ ڈیوس کی بجائے آن لائن منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے سردیوں کیلئے معروف سیاحتی مقام ڈیوس میں ہرسال ورلڈ اکنامک فورم کے تحت اجلاس منعقد ہوتا تھا، جس میں دنیا بھر سے 50 سے زائد سربراہان مملکت و حکومت اور 100 سے زیادہ ارب پتی اور کاروباری افراد شریک ہوتے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔

ایک اخباری ذریعے کے مطابق اس فورم میں شرکت کی فیس 50 ہزار ڈالر فی آدمی ہے جبکہ ممبر شپ فیس اور پارٹنر شپ فیس 65ہزار  ڈالر سے لیکر 6لاکھ 50 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے۔

پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کے کئی لیڈرز ڈیوس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مختلف اوقات میں شرکت کرچکے ہیں۔

گزشتہ سال بھی یہ اجلاس کورونا کے باعث آن لائن منعقد ہوا تھا جبکہ اس سال بھی نئے ویرئنٹ اومی کرون کے تیز پھیلاؤ کے باعث ورلڈ اکنامک فورم شخصی موجودگی کی بجائے دوبارہ آن لائن ہی منعقد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.