بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں T20 میچ کا سیکیورٹی پلان جاری

لاہور پولیس نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹی 20 میچ کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، پلان کے مطابق 5 ہزار سے زائد اہلکار و افسران سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں 6 ایس پیز ، 16 ڈی ایس پیز، 55 ایس ایچ اوز سمیت دیگر نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے دوسری طرف سی پی او لاہور کے مطابق میچز کے دوران کسی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا جائے گا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہوٹل سے اسٹیڈیم تک ڈائیورشنز ہوں گی ۔

ٹیم مومنٹ کے ساتھ ہی تمام ڈائیورشنز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.