بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، مزید 4 کورونا مریضوں کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 270 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 297 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 63 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 882 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 737 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 557 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 743 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 53 ہزار 298 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 506 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 29 لاکھ 7 ہزار 243 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 4 ہزار 366 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 14 کروڑ 27 لاکھ 13 ہزار 705 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 17 لاکھ 61 ہزار 440 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 79 ہزار 481 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 654 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 267 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 59 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 23 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 911 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 308 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 964 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 642 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 745 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 587 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.