اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 2018ء میں دائر کی گئی نا اہلی کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے 2018ء میں دائر کی گئی پٹیشن اور متفرق درخواست پر سماعت کی تھی۔
واضح رہے کہ پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نا اہل قرار دیا جائے۔
پٹیشنر نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے کاغذاتِ نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے۔
پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار تھے۔
پٹیشنر نے بعد میں پی ٹی آئی جوائن کر کے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.