مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے، میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا، مشورہ ہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کے جائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، آج نیب کے پراسیکیوٹر نے التوا مانگا ہے، ان کے پاس جھوٹ تھا، اس لیے التوا مانگ رہے ہیں، یہ وہی نیب ہے جو پہلے روزانہ سماعت کی درخواست دے رہا تھا ۔
مریم نواز نے کہا کہ اور لوگوں کی بات تو الگ آپ کے ایم پی اے ، ایم این اے آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں عذاب کر دی ہیں، یہ حکومت ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے،یہ پہلی سٹنگ حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے۔
Comments are closed.