اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) پاکستان کو 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایس ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔
ای اے ڈی کے مطابق آئی ایس ڈی بی سے ملنے والی رقم سپورٹ گرین پاکستان اور کوویڈ کے خلاف مہم کے لیے استعمال ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اس رقم سے 18 کروڑ ڈالر مہمند ڈیم اور پن بجلی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
Comments are closed.