best hookup apps that aren't a scam hookup Birmingham hookup hotshot mature instant sex hookup sites cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، شریک ملزم احمد علی پر فرد جرم عائد

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم احمد علی پر فرد جرم عائد کر دی۔

آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

شہباز شریف تین ریفرنسز میں حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز 2 ریفرنسز میں طبیعت ناساز ہونے پر پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے تمام کیسز کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

ایک بیان میں مریم نواز نے حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نا اہلی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔

سماعت کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گمبھیر ہے وہاں لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے میڈیا پر گھنٹوں ٹرائل کیا لیکن اب عدم ثبوتوں پر کیس نہیں چل رہے، عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کیلئے فارن فنڈنگ کیس ہی کافی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کو مسلم لیگ ن میں شامل نہ کئے جانے کا غصہ ہے۔ فواد چوہدری ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے شہباز شریف کی منت کرتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.