خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کی خانہ بدوش خاتون خواتین نسشت پر کونسلر منتخب ہوگئیں۔
بنوں میں خواتین کونسلر کی نشست پرخانہ بدوش شمشاد بیگم نے معرکہ جیت لیا۔
غیر سرکاری نتائج موصول ہونے پر بیگم شمشاد اور ساتھیوں نےجیت کا جشن منایا، جس میں بچے بڑے سبھی شریک ہوئے، ساتھیوں کے ہمراہ ریلی نکالی اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
شمشاد بیگم نے کہا کہ منتخب ہونے پر بےحد خوش ہوں، بستی میں جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔
پشاور کے میئر کی نشست پر جے یو آئی ف کے امیدوار زبیر علی نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پانچ سو اکیس میں سے پانچ سو پندرہ پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں جے یو آئی ایف کے امیدوار نےبارہ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کرلی۔
تحریک انصاف کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ، مردان میں اے این پی کے حمایت اللّٰہ مایار، کوہاٹ میں جے یو آئی ف کے شیر زمان میئر کا انتخاب جیت گئے۔
Comments are closed.