لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کے حوالگی کیس میں دو بچے والد سے لیکر ماں کی تحویل میں دے دیے، بچی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور چیخ پکار شروع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے بچوں کی تحویل کیلئے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے دو بچوں کو والد سے لیکر ماں کی تحویل میں دے دیا۔ ایک بچی نے ماں کیساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کردی۔
بچی کا کہنا تھا کہ امی کے ساتھ نہیں والد کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، تاہم عدالتی حکم پر ماں دونوں بچوں کو ساتھ لیکر چلی گئی۔
Comments are closed.