اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں بھارت کا بیان پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ناکامی پر پریشانی کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کی مالی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کردیئے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے فروغ میں ملوث بھارتی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔
Comments are closed.