ویتنام کی دو خواتین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے جسم سے مبینہ طور پر خوشبو آنے لگی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے جسم سے قدرتی پھولوں کی خوشبو آتی ہے۔
ڈینگ تھی تھوئی نامی ایک درزن نے اس غیرمعمولی پاور کے بارے میں اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دن وہ پورا دن کام کرکے تھک گئی تھیں تو اس موقع پر جب وہ اپنے ہاتھ پیروں کو رگڑ رہی تھیں تو عین اسی وقت انہیں کمرے میں خوشبو محسوس ہوئی اور جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ ان کے ہاتھ پاؤں رگڑنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
اس خاتون کے بیان کے بعد ایک اور خاتون کا بیان سامنے آگیا جس میں ڈنگ نامی خاتون نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے جسم کو رگڑنے سے ایسی ہی خوشبو آتی ہے جیسی کہ ڈینگ کے جسم سے آتی ہے۔
ان خواتین کے بیان کو کو پذیرائی مل رہی ہیں لیکن یہ دونوں اب تک یہ نہیں بتاپائیں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
Comments are closed.