آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک مکڑی نے خاتون وزیر کی پریس کانفرنس میں خلل پیدا کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کوئنز لینڈ کی وزیر صحت یویٹے ڈی ایتھ ایک آؤٹ ڈور نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران حالیہ ویکسینیشن پالیسی پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دینے کے معاملے پر گفتگو کررہی تھیں، اس دوران انہیں اشارہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈائس پر ایک مکڑی (ہنٹس مین اسپائیڈر) موجود ہے۔
جس پر خاتون وزیر نے گھبرانے کے بجائے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا کہ کوئی اسے یہاں ہٹائے گا، جس پر چیف ہیلتھ آفیسر جان گیراڈ نے کچھ پیپرز کی مدد سے مکڑی کو ہٹانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔
جس پر خاتون وزیر نے پرمزاح انداز میں یہ کہتے ہوئے اپنی بات دوبارہ شروع کی کہ اگر یہ میرے چہرے کے قریب آئے تو مجھے آگاہ کردیجیے گا۔
کچھ دیر بعد مکڑی یویٹے ڈی ایتھ کے پاؤں کے پاس نظر آئی لیکن پھر وہاں سے بھاگ گئی۔
واضح رہے کہ بڑی جسامت کی یہ مکڑی ٹراپیکل موسم والے علاقوں میں پائی جاتی ہے اور اس کے کاٹنے سے کافی تکلیف ہوتی ہے لیکن اس قسم کا زخم انسانوں کے لیے خطرناک نہیں سمجھا جاتا ہے۔
Comments are closed.