کوئٹہ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر نجی ہاؤسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔
برآمد شدہ منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔
عدالت نے ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ملزمان ہدایت اللّٰہ اور اس کے بھائی پر نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان سے ذیادتی کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام کے تحت 2 دسمبر کو گرفتار کیاگیا تھا۔
Comments are closed.