مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے ذریعے گھر بیٹھ کر ثبوت بنائے گئے، شہباز شریف کیخلاف ثبوت آپ عدالتوں میں کیوں نہیں لے کر جاتے۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پلے میں ڈھیلے کی کارکردگی نہیں، لیکن ان کی زبان دیکھ لیں، آپ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ عام آدمی کو ریلیف نہیں دے سکتے اور نہ ہی مہنگائی ختم نہیں کرسکتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ کیا جا رہا ہے، کورونا فنڈ کے پیسے کھانے والے ہمیں بتائیں گے کہ کرپشن کیا ہوتی ہے۔
مسلم لیگ نون کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے آپ کرپٹ ہیں، آپ زراعت اور کورونا کے پیسے کھا گئے، آپ نے تو گھر بیٹھ کر ثاقب نثار کی آڈیو کی فرانزک کروا لی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب نے کہا کہ آپ نے اپنے چوکیدار، ٹی بوائے اور اکاؤٹنٹ کے نام پر منی لانڈرنگ کی، ہماری خاندانی تربیت بہت کچھ کہنے سے روک دیتی ہے، شہباز گل صاحب اتنا گریں کہ اٹھ سکیں۔
Comments are closed.