کراچی کے مختلف قرنطینہ سینٹرز پر سیکیورٹی غائب ہے، بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا مثبت آنے پر ان قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جاتا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل پر بھی سیکیورٹی غائب ہے، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال پر بھی سیکیورٹی نہیں ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث کورونا مریض قرنطینہ سینٹر سے بھاگ جاتے ہیں، سیکیورٹی بڑھانے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط بھی لکھا گیا ہے، اب بھی قرنطینہ سینٹرز میں دو درجن سے زائد بیرون ملک سے آئے کورونا مریض ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اومی کرون میں مبتلا شخص بھی ہوٹل سے بھاگ گیا تھا،اب تک 38 سے زائد افراد کورونا کے قرنطینہ سینٹرز سے بھاگ چکے ہیں۔
Comments are closed.