بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی میں 9 تحصیل چیئرمین کے ریٹرننگ افسر نے نتائج جاری کر دیئے

خیبر پختونخوا میں 9 تحصیل چیئرمین کے ریٹرننگ افسر نے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

متھرا تحصیل کونسل چیئرمین کے ریٹرننگ افسرکے جاری کردہ سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے فرید اللّٰہ خان 22 ہزار ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل متھرا منتخب ہوگئے، جماعت اسلامی کے افتخار احمد 15844ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے ، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

پشاور میں چمکنی تحصیل کونسل چیئرمین کا ریٹرننگ افسر کے جاری کردہ سرکاری نتیجے کے مطابق اےاین پی کے ارباب محمد عمر 24415 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل چمکنی منتخب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے نبی گل 20398 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیبر میں جمرود تحصیل کونسل کے جاری کردہ آر او کے سرکاری نتیجے کے تحت پی ٹی آئی کے سید نواب 9398 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل جمرود منتخب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سید غوث خان 7323 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.