گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے پر کراچی پولیس کی جانب سے پنجاب فرانزک لیب سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ شیرشاہ دھماکے سے متعلق سیمپل پنجاب فرانزک لیب بھیجے جا رہے ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کے کپڑے، سیوریج لائن کے پانی کے نمونوں کا بھی تجزیہ ہوگا۔
غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس انویسٹگیشن اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے ہیں جن کا کراچی یونیورسٹی سے بھی فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
قائم مقام پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شیرشاہ دھماکے میں بم کے لیے استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے مطابق جائے وقوعہ سے ضبط کی گئی چیزیں بھی فروخت کے لیے لاہور بھیجی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.