پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت بہت باتیں کرتی تھی، کام کچھ نہیں کیا۔ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بغیر بتائے بڑھا دی جاتی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسان برے حال میں ہے اور وہ احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور کھاد کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، کس طرح کسان کاشتکاری کر سکتا ہے، کسان اپنی فصلوں کو کہاں سے کھاد اور پانی لگائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں کسان کو خوشحال بنایا تھا، ہمارے دور میں اتنی گندم پیدا ہوئی کہ ذخیرہ کرنا مشکل ہو گیا تھا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم کسانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مطالبات کیساتھ کھڑے ہیں، ہمارے ووٹروں کی اکثریت کسان ہے۔
Comments are closed.