بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون نے دو سر والی بچی کو جنم دیا ہے، جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
بچی کا دوسرا سر پاؤں کی طرف ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔
بچی کے سر کے نچلے حصے میں بال، آنکھیں، ناک، کان پوری طرح سے تیار نہیں ہوئے ہیں صرف نشانیاں نظر آرہی تھیں جبکہ پیدائش کے وقت بچی کا وزن 3.3 کلو گرام بتایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹرز نے دو سر والی بچی کی بہتر دیکھ بھال کےلیے چھتر پور ضلع اسپتال منتقل کردیا ہے۔
Comments are closed.