best hookup subredduts hookup by tinder hookup hotshot mature cd hookups in cochise county hookup Millerton hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے اچھے امیدوار کھڑے کیے لیکن وہ بھی ہار گئے، شوکت یوسفزئی

وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں، خامیاں ٹھیک کرنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نےاچھے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ بھی ہار گئے، مہنگائی بڑی وجہ بنی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھےانتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے ، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سےمہنگائی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں نتائج پہلے مرحلے سے مختلف ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.