
ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ ہے۔
چیئرمین اپٹما رحیم ناصر نے کہا ہے کہ حکومت نے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ٹیرف کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن بعد میں ٹیرف 9 ڈالر کرنے کا کہا اس پر بھی تعاون کے لیے تیار تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر توانائی حماد اظہر سے کیپٹو پاور پلانٹ سے نکل کر گرڈ سے منسلک ہونے کی کمٹمنٹ نہیں تھی ۔
انہوں نے کہاکہ ان کی 92 درخواستیں تقسیم کار کمپنیز میں کنکشنز کے لیے موجود ہیں لیکن آج تک عمل نہیں ہوا ۔
Comments are closed.