
سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 237 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ مزید 3 مریض انتقال کر گئے۔
کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14063 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 237 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7652 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے 131 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں سے 10 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 237 نئے کیسز میں سے 58 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments are closed.