خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، کے پی کے اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔
سینیٹ کی جنرل نشست پر 4 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جس میں 145 اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔
سینیٹرمنتخب ہونےکیلئےامیدوار کو 145 اراکین میں سے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ درکار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے شوکت ترین اور عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے شوکت جمال امیرزادہ ، پیپلز پارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ امیدوار ہیں۔
145 اراکین پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 94 اراکین ہیں جبکہ جے یو آئی( ف) کے ارکان کی تعداد 15 ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی 12، مسلم لیگ( ن) 7، پیپلزپارٹی 5، بلوچستان عوامی پارٹی 4، جماعت اسلامی 3 اور مسلم لیگ( ق) کا ایک رکن ہے جبکہ آزاد اراکین کی تعداد 4 ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ نشست پی ٹی آئی کے سینٹر ایوب آفریدی کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.