ننکانہ صاجب کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی، حادثے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب موٹروے ایم تھری کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی گشت کر رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے سے گاڑی اُلٹ گئی۔
حادثے میں پولیس اہلکار طارق موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے 4 ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق پولیس اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.