امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں امریکا کی فضائی کارروائیاں غلط تھیں اور یہ ناقص انٹلی جنس سے بھرپور رہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات میں کیے گئے انکشاف کے حوالے سے ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غلط اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں میں بچوں سمیت ہزاروں عام شہری مار دیے گئے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق کسی بھی مقام پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی نظر نہیں آئی۔
پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کیپٹن بِل اَربن نے کہا ہے کہ بےقصور شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.