کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں بلدیاتی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔
درہ آدم خیل اور جواکی میں مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
مشتعل افراد بیلٹ باکس اپنے ساتھ لے گئے اور بیلٹ پیپرز کو آگ لگادی۔
اس سے قبل کوہاٹ کے سنگڑھ گرلز پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی شکایت پر تحصیل میئر کے امیدوار نے پولنگ رکوادی تھی۔
تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون پریزائیڈنگ افسر کو کام سے روک دیا اور چارج ڈپٹی پریزائیڈنگ افسر کے حوالے کردیا تھا۔
Comments are closed.