پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں دفن ہوچکی ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت پر قتل ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے پکڑے گئے، پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے توڑ پھوڑ اور عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیر مقبول حکومت کی غماز ہیں، تشدد اور دھاندلی سے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کیخلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور اپنے ووٹ سے پی ٹی آئی کو شکست دیں، جیالے انتخابی خلاف ورزیوں کو پارٹی الیکشن سیل یا براہ راست الیکشن کمیشن میں رپورٹ کریں۔
Comments are closed.