gay clubs for hookups hookup Hawleyville hookup Parsippany NJ gina valentina melissa moore hookup hotshot my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں خواتین ووٹرز کا احتجاج

پشاور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گور گٹھری میں قائم زنانہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین ووٹرز نے احتجاج کیا ہے۔

مشتعل خواتین ووٹرز کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے زیادہ ہو گیا ہے ہمیں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جا رہا۔

ریٹرنگ آفیسر گل بانو نے اس حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ وقت پر پولنگ شروع نہیں کرا سکے۔

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے لیے انتظامات کر رہے ہیں، ووٹرز کو اضافی وقت دیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.