hookup que significa 80 hookup edf8329we hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف الیکشن کمشنر نے بکا خیل واقعے کا نوٹس لے لیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بکا خیل کے واقعے کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کر دی تھی۔

جے یو آئی کے رہنما اور کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس سلسلے میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی، کمیٹی اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد اور ڈائریکٹر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا خوش حال زادہ شامل ہیں۔

جے یو آئی رہنما اکرم درانی نے بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولنے، انتخابی عملے کے اغواء اور پولنگ کا سامان ساتھ لے جانے کے الزامات لگائے ہیں۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ملزمان پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے یہ تینوں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آج بنوں سمیت خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔

ووٹنگ کا یہ عمل شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.