بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اجلاس میں افغان میں صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، سیکریٹری جنرل او آئی سی

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طلحہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حسین ابراہیم طلحہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس میں ماحول مثبت رہے گا۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کی کوششوں پر سعودی عرب اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان ممالک کی کوششوں سے رکن ممالک، آبزرورز اور بین الاقوامی تنظیموں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی دعوت پر 20 ممالک کے وزرائےخارجہ اجلاس میں شریک ہو رہےہیں، اجلاس میں10 نائب وزرائےخارجہ سمیت70 وفود بھی شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والوں کا خیر مقدم کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان اجلاس کے افتتاحی سیشن سےخطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.