سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں روضہ رسولﷺ کے شاہی مہمان نواز شیخ عبدﷲ محمد السمان سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چودھری برادران نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہيں۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی مہمانوں کو پیش کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے۔
اس موقع پر شیخ عبدﷲ محمد السمان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی، درازی عمر اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
Comments are closed.