چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو بلدیاتی انتخابات پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیں، امن و امان خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فوری پشاور پہنچ کر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو کل ووٹنگ کے دوارن پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.