لندن میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کو میئر لندن صادق خان نے بڑا واقعہ قرار دے دیا۔
صادق خان کا کہنا ہے کہ شہر میں اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ بے حد تشویشناک ہے، شہر میں کورونا کیسز میں اضافے کو ایک بار پھر بڑا واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اہم ادارے کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔
میئر لندن نے اس سے پہلے جنوری میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو بڑا واقعہ قرار دیا تھا۔
شہر میں کورونا کیسز اضافے کو بڑا واقعہ قرار دینے کا مطلب وبا کے سنگین اثرات ہوسکتے ہیں۔
لندن میں پچھلے 24 گھنٹوں میں وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار کورونا کے سب سے زیادہ 26 ہزار 428 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.