funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Stafford CT casusl hookup review burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ 25 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے میدان سج گیا ہے۔

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے۔

مجموعی طور پر سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لیے 689 امیدواروں، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدور کسان کی نشستوں کے لیے 7 ہزار 428، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشتوں پر 293 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے۔

صوبے میں کل 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 4188 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507 زیادہ حساس قرار دیے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے 77 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایف سی اور آرمی کے 10 ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی جبکہ پشاور میں 11 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان نشستوں پر 285، یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.