hookup Stafford CT hookup Colmar cougar hookup in louisiana gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیونیوز نے نالے پر بنی تجاوزات کا بھانڈا پھوڑ دیا

جیونیوز نے شیر شاہ دھماکے کی جگہ پر نالے پر بنائی گئی تجاوزات کا بھانڈا پھوڑ دیا، نالے پر تباہ ہونے والی عمارت کے علاوہ متعدد عمارتیں کھڑی تھیں، جن میں کئی عمارتیں چھ منزلہ ہیں۔

نالے کو بند کرنے کے لیے فولاد اور کنکریٹ کی چھت ڈالی گئی، کہیں کوئی سوراخ نہیں چھوڑا گیا کہ سیوریج نالے کی بو، بلڈنگز کے مکینوں کو تنگ نہ کرے۔

دھماکے کی شدت کیمرے کے ہلنے سے بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔

نالے کے اوپر تعمیرات کرتے وقت کسی نے نہیں سوچا کہ گیس کو اخراج کا راستہ نہ ملا تو وہ کیا تباہی لاسکتی ہے۔

نالے پر بنی عمارتوں کے مالکان، لاکھوں روپے کرایہ وصول کر تے ہیں۔

صوبائی وزير سعید غنی نے کہا کہ نالوں پر غیرقانونی تعمیرات کے اصل ذمے دار تعمیرات کی اجازت دینے والے ہیں۔

کے ایم سی نے یہ کہہ کر جان چھڑالی کہ نالے پر تعمیرات پرانی ہیں، ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.