کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کا موقف بھی سامنے آگیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر گیس کے آثار نہیں ہیں، علاقےکی گیس سپلائی نارمل ہے۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ دھماکے کو سوئی سدرن پائپ لائن سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیرخان کے والد بھی شامل ہیں۔
دھماکے سے نالے کے اوپر قائم نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی، کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سیوریج لائن میں گیس کے اخراج سے ہوا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹائے جانے کی کارروائی کے دوران نالے میں ایک اور دھماکا ہوا ہے جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments are closed.