قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے امیر خان متقی کا استقبال کیا۔
دوسر جانب ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میری دوو بھی پاکستان پہنچ گئے، وزیرمملکت علی محمد خان نے ترکمانستان کے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس دوران سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 18سے 20 یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی، اسکول اور پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گئے۔
Comments are closed.