بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منڈی بہاءالدین، مہندی کی تقریب میں جانے والوں پر بس چڑھ گئی، 8 جاں بحق

منڈی بہاءالدین کے علاقے ٹاہلی اڈا میں بس بے قابو ہو کر مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے ایک جگہ جمع ہونے والے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے ٹاہلی اڈا کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی طور حادثے میں5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے تین مزید افراد علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہاءالدین میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

عثمان بزدار نے حادثے سے متعلق آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.