وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے بیانات پر رد عمل سے روک دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے وزراء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل دینے سے روک دیا۔
عمران خان نے کہا کہ بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، وہ منی لانڈرنگ نہ کرتے تو ملکی حالات ایسے نہ ہوتے۔
Comments are closed.