پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فون کرکے جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد دی ہے۔
گفتگو کے دوران نوازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ جاتی امراء میں منعقد ہوئی، تقریب میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب سمیت قریبی عزیز واقارب موجود تھے۔
اس موقع پر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کےساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔
دعوت ولیمہ میں مہمانوں کے لئے مٹن قورمہ، چکن بریانی، سوپ اور گاجر کا حلوہ رکھا گیا۔
جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا، لاہور میں آج دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔
Comments are closed.