منڈی بہاء الدین کے علاقے ٹاہلی اڈا کے قریب دھند کے باعث بس کے حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹاہلی اڈا کے قریب بس بے قابو ہو کر شہریوں پر چڑھ گئی، جس کے باعث حادثے میں 5 افراد جاں بحق 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد مہندی کی تقریب میں جانے کے لیے سڑک کنارے کھڑے تھے کہ بس اُن پر چڑھ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔
Comments are closed.