پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے میئر اور تحصیل چیئرمین شپ کی نشست پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں کے لئے اخراجات کی مد میں 30 لاکھ روپے کی حد مقرر کر رکھی ہے۔
پشاور میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا ہے، خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، امیدوار اپنی جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
کونسلر کے لئے 50 ہزار روپے خرچ کرنے کی اجاز ت ہے، تاہم امیدواروں کا کہنا ہے کہ مقررہ اخراجات کی حد غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
انتخابی مہم کو موثر بنانے کے لئے امیدواروں نے اپنے انتخابی دفاتر بھی قائم کررکھے ہیں، جہاں خدمات سر انجام دینے والے متعدد افراد کو ادائیگیاں بھی کی جارہی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو خلاف ورزی کریں گے متعلقہ آر اوز ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔
دوسری طرف انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے امیدوار دل کھول کر اخراجات کررہے ہیں۔
Comments are closed.