بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سماجی ترقی کے منصوبوں کیلئے 180 ملین ڈالر کی منظوری متوقع ہے، صدر آئی ایس ڈی بی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں جاری سماجی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ مہمند ڈیم اور ہائیڈرو منصوبوں کے لیے 180 ملین ڈالر کی منظوری متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر منصوبہ بندی نے آئی ایس ڈی بی کے لانگ ٹرم فنانس آپریشنز میں معاونت پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر آئی ایس ڈی بی نے لانگ ٹرم فنانس آپریشنز میں ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.